خبرنامہ پاکستان

عاصمہ رانی کیس پر سیاست نہ کی جائے،صفیہ رانی

عاصمہ رانی کیس

عاصمہ رانی کیس پر سیاست نہ کی جائے،صفیہ رانی

لندن :(ملت آن لائن)عاصمہ رانی کی بہن کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی کا قاتل اب تک آزاد ہے، عاصمہ کے قاتل کو پاکستان لانے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے ؟ کیس پر سیاست نہ کی جائے۔ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ نے لندن میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے واپس لانے میں تاخیر کیوں کیجارہی ہے؟ واقعے پر سیاست نہ کی جائے اور ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ صوفیہ رانی کا کہنا ہے کہ عاصمہ رانی کا قاتل اب تک آزاد ہے، ھم پر کے پی کے پولیس کا کوئی دباؤ نہیں۔ اس سے قبل مقتولہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پھول جیسی بہن کوبے دردی سے گولیاں ماری گئیں۔
حکومت انصاف فراہم کرے، عاصمہ کی بہن
صفیہ رانی نے کہا تھا کہ مجھے اور میری بہن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں، ہم غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، روز ایسے واقعات ہوتےہیں، حکومت کیوں کچھ نہیں کررہی؟ عاصمہ کی بہن نے زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں پھر بھی اس کو پڑھارہے تھے،عمران خان اورحکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔ ملزم کوابھی تک گرفتارکیوں نہیں کیا گیا؟ ہمیں انصاف چاہیے،مقتولہ عاصمہ کی بہن نے تمام پاکستانیوں سےدرخواست کی ہے کہ میری بہن کیلئے آواز اٹھائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔
شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے رپورٹ طلب کی تھی۔