خبرنامہ پاکستان

عاصمہ قتل از خود نوٹس: کے پی پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

عاصمہ عاصمہ قتل از خودقتل از خود

عاصمہ قتل از خود نوٹس: کے پی پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس نے عاصمہ قتل کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ 17 جنوری کے روز مردان کے ضلعی ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 2 روز قبل یعنی 15 جنوری کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی کی گئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوئی تاہم پولیس نے بچی سے زیادتی کا معاملہ مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ دنوں عاصمہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے کے پی کے حکومت کی جانب سے بھیجے گئے شواہد کا پنجاب فرانزک ایجنسی میں ڈی این اے کیا گیا جس میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے عاصمہ قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا اور خیبرپختونخوا پولیس کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے عاصمہ قتل کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جو عدالت عظمیٰ کے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل میں جمع کرائی گئی ہے۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…اسماء کا قتل: خیبر پختونخوا پولیس 14 ویں روز بھی قاتل تک نہ پہنچ سکی

پشاور: (ملت آن لائن) مردان کی اسماء کے لواحقین کو انصاف کی تلاش، خیبر پختونخوا پولیس 14 ویں روز بھی قاتل تک نہ پہنچ پائی، ضلعی حکومت کی اے پی سی آج ہوگی۔
مردان میں چار سالہ اسماء کیس دوسرا ہفتے میں داخل ہوگیا تا ہم ابھی تک اس کیس کی الجھی گتھی نہ سلجھ سکی، ملزمان تاحال روپوش ہیں۔ تھانہ صدر کے علاقہ گوجر گڑھی کی 4 سالہ اسماء 14 جنوری کو لاپتہ ہوگئی۔ 15 جنوری کو گھر کے قریب گنے کے کھتیوں سے اس کی لاش ملی، کیس میں اب تک 200 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی ہے۔ اسماء کے والدین اور رشتہ دار بھی جے آئی ٹی میں پیش ہو چکے ہیں۔ علاقے میں اب تک افسردگی برقرار ہے، شہری نہ صرف اسماء کے قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں بلکہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
دوسری جانب گزشتہ روز چیف جسٹس سپریم کورٹ نے میڈیا میں چلنے والی خبروں کا نوٹس لیا اور آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ خیال رہے پنجاب حکومت نے اسماء کی ابتدائی رپورٹ کے پی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف کے مطابق اسماء کے جسم سے لیے گئے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ اسماء کے بال، ناخن اور جلد کے نمونے لیبارٹری میں بھیجے گئے، اگلے مرحلے میں ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ ٹیسٹ جلدی مکمل کر لیں۔