خبرنامہ پاکستان

عالمی امن و استحکام کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں،ممنون حسین

عالمی امن و استحکام کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں،ممنون حسین

اسلام آباد (ملت آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کے لئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں‘ اردن نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہ کرنے پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا‘ اردن کے شاہ عبداﷲ نے کہا کہ اسلامی دنیا کے مسائل پر پاکستان کے مضبوط موقف سے ہمیشہ تقویت ملتی ہے‘ مارچ میں پاکستان اردن مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں ٹھوس تجاویر زیر غور آئیں گی۔جمعہ کو صدر ممنون حسین سے اردن کے شاہ عبداﷲ نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس دوران پاکستان اور اردن کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ عبداﷲ نے کہا کہ مارچ میں پاکستان اردن مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں ٹھوس تجاویز زیر غور آئیں گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اردن نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہ کرنے پر جرات مندانہ موقف اختیار کیا عالمی امن و استحکام کے لئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں۔ شاہ عبداﷲ نے ملاقات میں تسلیم کیا کہ اسلامی دنیا کے مسائل پر پاکستان کے مضبوط موقف سے ہمیشہ تقویت ملتی ہے۔