خبرنامہ پاکستان

عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال قربان کیا: وزیر داخلہ

آئندہ مالی سال

عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال قربان کیا: وزیر داخلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال سب قربان کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی موجودہ دور میں نوجوان نسل کے لیے بڑا چیلنج تھا۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال سب قربان کیا۔ پاکستان مشکلات کے باوجود عالمی اور علاقائی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پرعزم رہا۔ سیکیورٹی فورسز، سیاست دان اور میڈیا سمیت ہر شعبے نے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے ذریعے علاقائی روابط اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ فورم کے انعقاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ توقع ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر یہ سفر کامیابی سے طے کرلیں گے۔