خبرنامہ پاکستان

عالمی میڈیا پراسرائیل کومظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے،عمران خان

لندن:(آئی این پی) فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خالف عمران خان کا لندن سے مذمتی ویڈیو بیان آیا ہے جس میں انہوں نے عالمی میڈیا کی جانب سے اسرائیل کو مظلوم بنا کر پیش کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ میڈیا پر ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ فلسطین میں دو برابر کی قوتوں کے درمیان جنگ جاری ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطین میں ایک طرف دینا کی سب سے طاقت ور فوج ہے اور دوسری جانب نہتے عوام ہیں جن پر ایف 16 طیاروں سے بمباری کی جا رہی ہے، درحقیقت فلسطین میں ریاستی دہشت گردی ہو رہی ہے۔