خبرنامہ پاکستان

عامرخان نےآرمی چیف کو باکسنگ کونسل کی چیمپئن شپ بیلٹ پیش کی

راولپنڈی: (اے پی پی) آرمی چیف کی پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے چیمپئن شپ بیلٹ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ذریعے جنرل راحیل شریف کو پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن باکسرعامر خان نے جنرل راحیل شریف کو ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریکو سلیمان کی جانب سے چیمپئن شپ بیلٹ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کے دوران پیش کی۔ باکسنگ کونسل کی طرف سے پہلی بار یہ بیلٹ کسی شخصیت کو دی گئی ہے۔