خبرنامہ پاکستان

عامر لیاقت کونفرت انگیز پروگرام اور توہین عدالت کاشوکاز نوٹس جاریکر دیا گیا

عامرلیاقت حسین

نجی ٹی وی پر نفرت انگیز پروگرام اور توہین عدالت کے معاملہ پر عدالت عظمی نے تحریک انصاف کے ایم این اے اور اینکر عامر لیاقت حسین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عامر لیاقت کی جانب سے ٹی وی پر نفرت انگیز پروگرام کے ذریعے توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کو اپنی زبان پر قابو نہیں، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ پبلک فورم پر کیسے بات کرنی ہے، کیا ایسے لوگ پارلیمنٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے عامر لیاقت سے استفسار کیا کہ آپ نے ’’فادر آف بھارت‘‘ اور ’’سن آف بھارت‘‘ کسے کہا؟ جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ انہوں نے اجیت کمار اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا تھا۔ زی ٹی وی نے میرے خلاف پروگرام کیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں اداکاری کی اجازت نہیں دیں گے اور جھوٹ بولنے پر آپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے زی ٹی وی کے پروگرام کا کلپ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ توہین عدالت کی درخواست جنگ گروپ اور شاہ زیب خانزادہ نے دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔