خبرنامہ پاکستان

عامر کا شنواری ،حسن کی پرفارمنس کو خطرہ قرار دینے سے ا نکار

لاہور(ملت آن لائن) قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ عثمان شنواری اور حسن علی کی پرفارمنس سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ میرا مقابلہ صرف اپنے آپ سے ہے۔ انہوں نے کہا انجریز کھیل کا حصہ ہیں، مسلسل 2 سال سے کرکٹ کھیل رہاہوں ،تھوڑے بہت مسائل تو ہو ہی جاتے ہیں ،انہوں نے کہا فٹنس پر پوری توجہ دے رہا ہوں کیونکہ نجی لیگز اور ہر سیریز میں ٹی 20 میچز کی وجہ سے کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے جس میں ان فٹ کھلاڑی کی کوئی جگہ نہیں۔