خبرنامہ پاکستان

عام آدمی کے پارلیمنٹ جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا: خورشید شاہ

ملکی سلامتی میں کوئی سیاسی

عام آدمی کے پارلیمنٹ جانے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا: خورشید شاہ

سکھر:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی بات کی۔ سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے پارلیمنٹ میں جانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ حکمرانوں کو عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں ان کی بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بچوں کی قربانی دی، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے جان و مال قربان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کی بات کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آنے والے نسلوں اور پاکستان کی ضمانت ہے۔ اس دھرتی کے لیے ہم نے اپنا خون دیا ہے۔ اس دھرتی کے لیے کوڑے کھائے، جیلیں کاٹی ہیں۔ ’ذوالفقار علی بھٹو انسانیت کے لیے لڑے۔ پاکستان کے لیے سب کو سوچنا چاہیئے‘۔