خبرنامہ پاکستان

عام انتخابات کے لیے 20کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

عام انتخابات کے

عام انتخابات کے لیے 20کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام نجی پرنٹنگ پریس سے نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیلٹ پیپر کی چھپائی کا تمام کام سرکاری چھاپے خانے میں ہوگا۔ عام انتخابات کے لیے 20 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، جن پر 2 ارب روپے کے لگ بھگ رقم خرچ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس مرتبہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارکڈ والے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے صرف کاغذ پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں ، جن پر ملک کی بیشتر جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔