خبرنامہ پاکستان

عام انتخابات 2018 کیلئے الیکشن کمیشن افسران کے دوسرے بیج کی تربیت مکمل

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) آئندہ عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن افسران کے دوسرے بیج نے تربیت مکمل کرلی ،ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 29 اہلکاروں نے تربیت حاصل کی ،اہلکاروں کوانتخابی ضابطہ اخلاق،قوانین اور تمام انتخابی امور کی تربیت دی گئی، چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر )سردار رضا خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے صاف شفاف اور منصفانہ انعقاد کا چیلنج درپیش ہے،عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن افسران کی کارکردگی انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی،جمعرات کویہاں اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے افسران کے تربیتی پروگرام میں چیف الیکشن کمشنر نے تربیت مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کوانتخابی ضابطہ اخلاق،قوانین اور تمام انتخابی امور کی تربیت دی گئی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے صاف شفاف اور منصفانہ انعقاد کا چیلنج درپیش ہے تاہم الیکشن کمیشن افسران کو دی گئی تریبت صاف شفاف منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا باعث بنے گی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں امید ہے افسران قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے،عام انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن افسران کی کارکردگی انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی،چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر )سردار رضا خان نے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں ۔(