خبرنامہ پاکستان

عام انتخاب 2018ء ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے

عام انتخاب 2018ء ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے
اسلام آباد: (ملت آن لائن) نئی حلقہ بندیوں کیلئے 30 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں یہ اخراجات 4 گنا زیادہ ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں اخراجات بڑھنے کی بڑی وجہ پولنگ سٹیشنز اور عملے کی تعداد میں اضافہ، سکیورٹی فیچر والے بیلٹ پیپرز کی چھپائی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔ پولنگ سٹیشنز میں نصب کرنے کیلئے 80 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے جبکہ پولنگ عملے کے لئے 1 لاکھ سے زائد سمارٹ فونز بھی خریدے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن کو 13 ارب روپے کی رقم آئندہ چند ہفتوں میں جبکہ 8 ارب روپے کی رقم آنے والے چند ماہ میں مل جائے گی۔