خبرنامہ پاکستان

عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن معطل رہے گی: الیکشن کمیشن کا فیصلہ

عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن معطل رہے گی: الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی چئیرمین شپ کے معاملے پر جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے پارٹی کی رجسٹریشن معطل رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست گزار جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی چیئرمین شپ پر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، سول عدالت کے فیصلے کے بعد رجسٹریشن بحالی کا معاملہ سنا جائے گا۔