خبرنامہ پاکستان

عبدالستار ایدھی پاکستان کیلئے اثاثہ.وزیر اعظم

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے معروف سماجی کارکن اور فلاحی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے ایک اثاثہ تھے اور محروم طبقے سے پیار کرنے والے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کرنے والے ایک عظیم شخص سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات پاکستان کے عوام کا نقصان ہے، وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔