خبرنامہ پاکستان

عبدالستار ایدھی کی زندگی قابل تقلید ہے،ملیحہ لودھی

نیو یارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے عظیم پاکستانی سماجی ورکر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی قابل تقلید ہے ‘ ایدھی صاحب کے لیے بعد از مرگ نوبیل انعام کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے عبدالستار ایدھی کی زندگی قابل تقلید ہے۔پاکستان کے عظیم ترین انسان دوست کیانتقال پرقوم غم زدہ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے عمر بھر انسانیت کی خدمت کی اورسادہ زندگی گزاری، ان کی زندگی قابل تقلیدہے۔ادھر امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کے لیے بعد از مرگ نوبیل انعام کی کوشش کریں گے۔