خبرنامہ پاکستان

عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کا مقام تبدیل، نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کا مقام تبدیل کردیا گیا۔ فیصل ایدھی کے مطابق پہلے ان کی نماز جنازہ میمن مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اب عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے نیشنل سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔