خبرنامہ پاکستان

عدالتی اختیار پر پارلیمنٹ میں بحث کی تجویز، کپتان نے کل ہنگامی اجلاس بلا لیا

عدالتی اختیارپر

عدالتی اختیار پر پارلیمنٹ میں بحث کی تجویز، کپتان نے کل ہنگامی اجلاس بلا لیا

لاہور: (ملت آن لائن) وزیر اعظم کے ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے مطالبے پر کپتان فوری میدان میں آگئے۔ عمران خان نے کل بنی گالہ میں قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں ججز کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے حکومتی فیصلے پر لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے دیکھنا ہو گا کہ حکومت سپریم کورٹ کو تو دباؤ میں نہیں لانا چاہتی، اس پر بھی نظر رکھنا ہو گی کہ حکومت اپنی قیادت کیخلاف کیسز پر تو اثر انداز نہیں ہو نا چاہتی۔ انہوں نے کہا عدلیہ کی تضحیک کے کسی پہلو کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا دیگر ریاستی اداروں کی طرح پارلیمنٹ کا احترام بھی لازمی ہے ، ماضی میں کیے گئے عدالتی فیصلوں پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے ، اگر ایوان میں اس معاملے پر بحث نہیں ہو گی تو اس کا حل نہیں نکلے گا ، کیا ایوان کو قانون سازی کا حق نہیں ہے؟ ۔