خبرنامہ پاکستان

عدالتی حکم پرڈی ایچ اےنےپرویز مشرف کی جائیداد قرق کرلی

کراچی:(آئی این پی) سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد کی ضبطگی کے عدالتی حکم پر ڈی ایچ اے نے کراچی میں سابق صدر کی جائیداد قرق کرلی۔ کراچی کی مقامی عدالت کے ناظرکے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے حکم پرکراچی کی ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی نے سابق صدرپرویز مشرف کی جائیداد کی ضبطگی کی زبانی اطلاع دیدی ہے۔ عدالتی ناظرکا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے کی جانب سے تحریری رپورٹ موصول ہونے پرخود جاکرتصدیق کروں گا۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس پرکراچی کی مقامی عدالت نے فریقین کو نوٹسزبھجوائے تھے۔