خبرنامہ پاکستان

عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق

عدالتی فیصلوں سے

عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق

ملتان:(ملت آن لائن) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سب کا احترام کرتے ہیں اورہم بھی احترام چاہتے ہیں، سیاست دان ملک کوچلاتےہیں ان کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ پرتنقید نہیں کرتے اورنہ ہی ایسا سوچتے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دان ملک کوچلاتے ہیں ان کا بھی احترام ہونا چاہیے، ادارے بھی سوچیں ملک پارلیمنٹ نے چلانا ہے۔ وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ چیئرمین نیب ریٹائرڈ جج ہیں ان کا بھی احترام کرنا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے شاہد مسعود سے متعلق کہا کہ ایسے لوگ عقل سے عاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب ہی برے ہیں تو یہ آگے کیسے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے درمیان فاصلوں سے ریاست کا نقصان ہوگا۔ وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے سیاست کودبایا نہیں جاسکتا، سب کی کوشش ہونی چاہیے اچھے لوگ آنے چاہئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک میں عدلیہ کے ذریعے سیاسی محاذ آرائی چاہتے ہیں۔