خبرنامہ پاکستان

عدالت عظمیٰ نے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

عدالت عظمیٰ نے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔ عدالت عظمیٰ نے سینیٹر تاج حیدر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ہر شخص کو عدالت کے فیصلوں پر تنقید کا حق حاصل ہے لیکن عدالت کے فیصلوں پر لوگوں کو اکسانا ناقبل قبول ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ تنقید حدود وقیود میں ہوتی ہے، عدالت کے فیصلوں پر تنقید سے ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ غلطی کہاں پر ہوئی اور اسے کیسے درست کرنا ہے۔