خبرنامہ پاکستان

عدالت نےالیکشن کمیشن اورنادراکو طلب کرلیا

اسلام آباد:(اے پی پی) این اے 110 پر عدالتی معرکہ ۔ پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار بمقابلہ خواجہ آصف۔ سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن حکام کو طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نادرا رپورٹ میں وزیر دفاع کو نوازا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گمشدہ انتخابی ریکارڈ کی وضاحت الیکشن کمیشن اور ووٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز میں تضاد کا جواب نادرا حکام ہی دے سکتے ہیں ۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو بدھ کے روز پیش ہو کر پی ٹی آئی وکیل کے نکات کی وضاحت کا حکم دیا۔