خبرنامہ پاکستان

عدالت نے کہا پانی گدلا ہے، تو سب پانی گدلے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

عدالت نے کہا پانی گدلا ہے، تو سب پانی گدلے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی:(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آلودہ پانی کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس سے متعلق ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے تو سرگودھا کا پانی بھی ٹھیک نہیں۔ کراچی میں صاف پانی کے کیس میں چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کیا تھا۔ دوران سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جہاں کہیں وہاں جا کر اس پانی کی ایک ایک بوتل پی لیتے ہیں، اگر آپ کہیں تو میں اور آپ بھی مٹھی جا کر نہر سے ایک گلاس پانی پئیں۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کا دل سندھ حکومت کے لیے نہیں دھڑکتا، ہمیں کے فور سمیت دیگر منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیئے جارہے لیکن شکر ہے عدالت کو ہمارا خیال ہے۔ کراچی میں آلودہ پانی کیس : حکومت نے لوگوں کی زندگیاں خراب کر دی ہیں، چیف جسٹس انہوں نے آلودہ پانی کیس کی سماعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کہا گیا کہ لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے۔ اس پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے تو سرگودھا کا پانی بھی ٹھیک نہیں اور لاہور کے پانی میں سنکھیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو لوگ ہمیں ووٹ نہ دیتے۔