خبرنامہ پاکستان

عدالت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا از خود نوٹس لینا چاہیئے: بابر اعوان

عدالت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا از خود نوٹس

عدالت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا از خود نوٹس لینا چاہیئے: بابر اعوان

ماڈل ٹاؤن قتل عام کا حساب ابھی تک نہیں ملا، مال روڈ پر احتجاج کا بڑا مرحلہ شروع ہونے والا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: (ملت آن لائن) بابر اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، پنجاب پولیس شریفوں کی گھریلو ماسی ہے، پنجاب پولیس میں پروفیشنل لوگوں کو پیچھے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا عدالت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا از خود نوٹس لینا چاہیئے، پنجاب حکومت احتجاج کے راستے بند کرنے کی کوشش نہ کرے، آج کا احتجاج مال روڈ تک محدود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن قتل عام کا حساب ابھی تک نہیں ملا، مال روڈ پر احتجاج کا بڑا مرحلہ شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کی ہدایت پر مرکزی قائدین مال روڈ پر ہوں گے، احتجاج شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں پر ختم ہوگا۔