خبرنامہ پاکستان

عدلیہ کو بہترکرناہمارا اورملک ٹھیک کرنا حکومت کاکام ہے، چیف جسٹس

لاہور:(آئی این پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہیے جب کہ ہمیں عدلیہ کو بہتر بنانا ہے اور ملک ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ سوموٹو نہیں لے سکتا، ہم حکومت کے کسی کام میں مداخلت نہیں کررہے، ہم نے عدلیہ کو بہتر بنانا ہے، ملک کو ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے جب کہ ملک کے تمام اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھنی چاہیے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ضلعی عدالتوں کو فنکشنل اور ان کا نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر ضلعی عدالتیں بہتر کام کریں گی تو کسی کو بھی ہائی کورٹ آنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے بعد شکایات سیل بھی کھول رہے ہیں اگر کسی بھی شہری کو ہمارے ادارے سے کوئی پریشانی ہے تو وہ وہاں شکایات درج کروا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں جوڈیشل کلینڈر شروع ہونے سے پہلے خالی آسامیاں بھی پر کریں گے۔