خبرنامہ پاکستان

عدلیہ کی آزادی کےلیےپوری زندگی جدوجہد کی‘ دانیال عزیز

عدلیہ کی آزادی

عدلیہ کی آزادی کےلیےپوری زندگی جدوجہد کی‘ دانیال عزیز

اسلام آباد :(ملت آن لائن) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کے لیے وہ کام کیے جوعدلیہ خود کرنے کو تیار نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے پوری زندگی جدوجہد کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری نے کہا کہ آج کل جو فلم چل رہی ہے یہ آپ پہلے بھی کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں شوکاز کا جواب جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ تالیاں بھی بجاتے ہیں ہاتھ بھی ہلاتے ہیں، سیاسی لوگ شاباشی بھی دیتے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ سیاسی چیزوں کو سیاسی اورقانونی چیزوں کو قانونی میدان میں رہنے دیا جائے، موجودہ حالات سب کو پتہ ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی