خبرنامہ پاکستان

عشرت، کمال انکشافات: یہ باتیں آج سے دس سال پہلے ہم نے کی تھیں: اشرف نوناری

کراچی(ملت + آئی این پی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بارے میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال نے جو انکشافات کئے ہیں وہ باتین آج سے دس سال پہلے ہم نے کی تھی، دو سال قبل تک گورنر ہاس انٹر نیشنل دہشتگردوں کا اڈا بنا ہوا تھا،سا?تھ افریقہ،کوریا، انڈیا اور برطانیہ سے ایم کیو ایم کہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کے لئے کراچی آتے تھے ان کو اسلحہ کی فراہمی سے لیکر ان کو دیئے ہوئے ٹارگیٹ تک پہنچانے گورنر ہاس میں رہائش دینے اور با آسانی واپس بھیجنے کا کام عشرت العباد کی ڈیوٹی میں شامل تھا، ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جب عشرت العباد کو گورنر بنایا جا رہا تھا تو سب سے پھلے ان کی مخالفت ہم نے کی تھی کیوں کہ عشرت العباد نہ صرف اشتہاری مجرم تھے بلکہ وہ سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید سمیت سینکڑوں بے گناہ افراد کہ قتل میں بھی ملوث تھے پھر بھی انہیں گورنر کے منصب پہ مسلط کیا گیا، انہوں نے کہا کہ عشرت العباد نے اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ لیتے ہوئے سینکڑوں گرفتار ایم کیو ایم دہشتگردوں کو اداروں کی تحویل سے چھڑایا، وہ نہ صرف خود دہشتگرد ہیں بلکہ گورنر بننے کے بعد وہ ایم کیو ایم کہ دہشتگرد ونگ کے سرپرست اور سہولت کار بھی بنے ہوئے ہیں،اسے کرمنل اور دہشتگرد شخص کا گورنر رہنا نامناسب اور گورنر شپ عہدہ کی توہین ہے، وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ مصطفی کمال کہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے عشرت العباد کو گورنر کہ عہدہ سے ہٹا کر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرے اور ان کو گرفتار کر کہ ان کے خلاف تحقیقات کرائی جائے،اشرف نوناری نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کی مکمل کامیابی میں سب سے بڑی روکاوٹ گورنر سندھ ہیں سندھ میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کے عشرت العباد کو گورنر شپ کہ عہدہ سے ہٹایا جائے۔