خبرنامہ پاکستان

علماء اور مشائخ کو خریدنے کا عمل شروع ہو گیا: حمید الدین سیالوی کا دعویٰ

علماء اور مشائخ کو خریدنے کا عمل شروع ہو گیا: حمید الدین سیالوی کا دعویٰ

گجرات: (ملت آن لائن) علماء اور مشائخ کو خریدنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، حمید الدین سیالوی کا دعویٰ، کہتے ہیں حکومت فقیروں کو ڈرا نہیں سکتی۔گجرات میں پیر حمید الدین سیالوی نے جامعہ مسجد عیدگاہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مشائخ کانفرنس میں آئے ہیں، ان کو سلام کرتا ہوں، علماء کرام اور پیروں کو خریدنے کی تحریک شروع کر دی گئی ہے جو بکتا ہے، وہ مشائخ میں سے نہیں ہے، جلاؤ گھیراؤ اور دھرنوں کو پسند نہیں کرتا، فرقہ واریت بری چیز ہے، حق کے لئے آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے بڑے لوگوں کو ڈرا سکتی ہے لیکن فقیروں کو نہیں، انگریز مسلمان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم ان کی کوئی بھی سازش کامیب نہں ہونے دیں گے، علماء اور مشائخ کے سامنے کلمہ پڑھنے سے کوئی شخص مسلمان نہیں ہوتا، جب تک کہ وہ اپنے گناہوں کی معافی نہ مانگ لے، ووٹ اس کو دو جو نبی کریم ﷺ کا غلام ہو۔ انہوں نے مریدین سے کہا کہ میرے ساتھ چلنا ہے تو کسی لالچ میں نہ آنا۔