خبرنامہ پاکستان

علیمہ خان کو این آراواس لیے دیا گیا کہ ان کی چوری کے پیچھےعمران ہیں،مریم اورنگزیب

یہ کرپشن کانہیں

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ علیمہ خان کو این آر او اس لیے دیا گیا کہ ان کی چوری کے پیچھے عمران ہیں لہٰذا بتایا جائے کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‎دوسروں کو چور چور کہنا اور تضحیک کرنا، اپنےگھر بیٹھے چور کو این آر او دے دیا، علیمہ خان کو این آر او اس لیے دیا کہ ان کی چوری کے پیچھے عمران ہیں۔

مریم اورنگزیب نے سوالات کیے کہ ‎بتایا جائے کن شرائط پر علیمہ خان کو این آر او دیا گیا؟ ‎بتایا جائے کن ذرائع سے دبئی کی بے نامی پراپرٹی لی گئی؟ ‎بتایاجائے پیسا پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی کیسے گیا؟ ‎بتایا جائے علیمہ باجی نے پیسا ڈکلیئر کیوں نہیں کیا؟ ‎بتایا جائے نیب علیمہ کے معاملے پر ریفرنس کب بنائے گی؟ ‎بتایا جائے پراپرٹی کی مالیت کیا ہے اور جرمانہ ادا کرنے کی شرائط کیا ہیں؟ بتایا جائے پراپرٹی زکوٰۃ کے پیسے سےبنائی یا نمل یونیورسٹی میں خرد برد سے بنائی؟

ان کا کہنا تھا کہ جن کو چور چور کہہ رہے ہیں وہ پاکستان کی ہرعدالت میں حساب دے رہے ہیں، اپنی چوری اور نااہلی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر دوسروں کو چور کہا جا رہا ہے، موجودہ حکومت اور عمران صاحب جھوٹ بولنے، پگڑیاں اچھالنے اور گالیاں دینےمیں مہارت رکھتے ہیں۔

(ن) لیگ کی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے سی ڈی اے کو بنی گالا کا گھر ریگولرائز کرنے کے لیے درخواست دی، عمران خان بتائیں بنی گالا کا گھر کہاں سے آیا؟ آپ جرمانہ دے کر اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور غریبوں کے گھر گراتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، اب عمران خان آپ کو جواب دینا پڑے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اورعمران خان کے بیانات کا جواب دینا بھی مضحکہ خیز ہے۔