خبرنامہ پاکستان

علیم خان کی آف شور کمپنی کی بھی انکوائری شروع

علیم خان کی آف شور کمپنی کی بھی انکوائری شروع

اسلام آباد: (ملت آن لائن) پانامہ انکشافات میں پاکستانیوں کی 435 آف شور کمپنیاں تھیں۔ چیئرمین نیب نے اب تک اس زیرالتواء معاملے کا نوٹس لے لیا۔ برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم کمپنیوں کی مکمل انکوائری شروع کر دی گئی۔ نیب نے ایف بی آر اور سٹیٹ بینک سے متعلقہ افراد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو بھی کمپنیوں کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق چیئرمین ایف بی آر عبد اللہ یوسف اور ان کے اہلخانہ کی کمپنیوں کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
چیئرمین نیب کے حکم پر علیم خان کی آف شور کمپنی کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چیئرمین نیب نے پانامہ میں 435 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

………………………..
….اس خبر کو پڑھیے…..

نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا، مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا اور جسے عوام پلس کریں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، اداروں کے ساتھ ساتھ ووٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیراعظم کی عزت بھی ہونی چاہیے، منتخب وزیراعظم پر حملہ ہر ووٹ دینے والے پر حملہ ہوتا ہے، 20 کروڑ عوام کی رائے پر چار پانچ لوگ اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کے اشارے پر ناچنے والے نہیں ہو سکتے، کروڑوں ووٹ لے کر آنے والے کی عزت ہونی چاہیے، کوئی استعمال ہورہا ہے اور کوئی کررہا ہے، این اے 120 کےالیکشن میں سوشل میڈیا کےمیدان میں مخالفوں کو دھول چٹائی، جب کہ مخالفین ہمارے سوشل میڈیا کارکنوں سے ڈرتے ہیں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارتے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت گنوا دی لیکن قوم سے اپنا وعدہ پورا کیا، پاناما اقامہ کا ڈرامہ رچا کر اور نیب مقدمات بنا کر نواز شریف کو نااہل کیا گیا، غلط کو غلط کہنے پر نواز شریف کو سزا ملی، زیادہ تر لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مشکل پر جان بچا کر بھاگ جاتے ہیں، ہمیں سبق پڑھایا جاتا تھا لیکن جب خود پر مشکل آئی تو عدل یاد آگیا، عوامی نمائندوں کو جلاوطن کرنے والے آج خود ملک سے باہر ہیں۔