خبرنامہ پاکستان

علی حیدرگیلانی کی آرمی چیف سےملاقات

راولپنڈی: (اے پی پی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے ۔ آرمی چیف نے علی حیدر گیلانی کو بازیابی کی مبارکباد پیش کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر علی حیدر گیلانی نے آرمی چیف کو بتایا کہ طالبان کو سب سے زیادہ خوف ان سے ہے ، کیونکہ آرمی چیف کی جانب سے آپریشن شروع کئے جانے کے بعد طالبان کا تیزی سے خاتمہ ہوتا جا رہا ہے اس لئے وہ ان سے خوفزدہ ہیں ۔