خبرنامہ پاکستان

علی ظفر پر میشا شفیع کا الزام، شوبز اسٹارز کا ملا جلا ردعمل

علی ظفر پر میشا شفیع کا الزام، شوبز اسٹارز کا ملا جلا ردعمل

لاہور:(ملت آن لائن) اداکار اور گلوگار علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد شوبز ستاروں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے خاموشی اختیار کی، کسی نے تنقید کی تو کسی نے کُھل کر میشا کے اقدام کو سراہا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عروا حسین نے ‘مور پاور ٹو یو’ (More Power To You) کہہ کر میشا کی حوصلہ افزائی کی۔
URWA HOCANE

@VJURWA
More power to you ! @itsmeeshashafi ?? https://twitter.com/itsmeeshashafi/status/986918710991519744 …

8:45 PM – Apr 19, 2018
538
146 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
سماجی کارکن اور صحافت کے پیشے سے منسلک رہنے والی ریحام خان نے کہا کہ ‘میشا میری طرح راک اسٹار ہے جو شکاریوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہے’۔
ریحام خان نے جنسی ہراسانی کے خلاف جاری ‘می ٹو’ مہم کے حق میں مزید ٹوئیٹس بھی کیں۔
Reham Khan

@RehamKhan1
Proud of this gutsy woman. That’s my kind of rockstar! More power to women who stand up to predators. https://twitter.com/itsmeeshashafi/status/986918710991519744 …

9:15 PM – Apr 19, 2018
286
189 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ‘میشا نے یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف جب کوئی خاتون سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتی ہے تو اس پر میمز اور مذاق بنائے جاتے ہیں، جس سے معاملے کی اہمیت کم جاتی ہے۔
Osman Khalid Butt

@aClockworkObi
A woman breaks her silence about abuse, withstands character assassination & further abuse on social media, her story turns into memes & tone-deaf jokes that trivialize the issue, she fears ostracization – but suuuuure, she did it for the cheap publicity. https://twitter.com/sheikhimaan/status/986975897130618880 …

9:15 PM – Apr 19, 2018
556
329 people are talking about this
Twitter Ads info and privacy
دوسری جانب آنے والی پاکستانی فلم ‘طیفہ اِن ٹربل’ میں علی ظفر کی ساتھی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ فی الوقت ہمیں کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ مایا نے لکھا، ‘میں یہ نہیں کہوں گی کہ کون صحیح ہے اور کون غلط، ہاں میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی لیکن میں گذشتہ ایک سال سے ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ہم نے اپنی فلم کی شوٹنگ لاہور میں کی اور پھر ہم پولینڈ بھی گئے لیکن مجھے ان کی جانب سے کبھی کوئی غلط محسوس نہیں ہوا’۔ مایا کے مطابق ‘میں نے ہمیشہ علی ظفر کو فیس ٹائم پر اپنی اہلیہ اور بچوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا کیونکہ وہ اپنے تمام اچھے اور برے لمحات اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں کسی کو جانچ نہیں رہی اور نہ ہی کسی کی ذات سے متعلق وضاحت دے رہی ہوں، لیکن میں علی ظفر کی عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ سامنے آئے، اُس وقت تک ہمیں کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے’۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کرتے کہا تھا کہ اس قسم کے واقعات اُس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں بلکہ یہ سب اُس وقت ہوا جب وہ اپنا نام بنا چکی تھیں۔
میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا
میشا شفیع کا مزید کہنا تھا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراساں کیے جانے سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ اختیار لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔ دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزام کا جواب الزام سے نہیں دیں گے بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جائیں گے۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے’۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ ‘میں بین الاقوامی سطح پر چلنے والی ’می ٹو‘ مہم سے اچھی طرح واقف ہوں، میں 2 بچوں کا باپ، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ میں ایک ایسا شخص ہوں جو رسوائی اور بے رحمی کے خلاف متعدد بار اپنے، اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے کھڑا ہوا ہوں اور میں آج بھی ایسا ہی کروں گا’۔