خبرنامہ پاکستان

عماد وسیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے

عماد وسیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے
لاہور:(ملت آن لائن) عماد وسیم کو گھٹنے کی تکلیف کے باعث ہفتے سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، حال ہی میں پاکستان سپر لیگ تھری کیلیے ’’کراچی کنگز‘‘ کے کپتان مقرر ہونے والے آل راؤنڈر کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز باہر بیٹھ کردیکھیں گے، آراؤنڈر 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی کمر کی انجری کا شکار اور انھیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔