خبرنامہ پاکستان

عمران اب زیرو واٹ بلب جلارہے ہیں:پرویز

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تین سال ضائع کرکے عمران خان زیرو واٹ بلب جلانے کے لئے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں‘ عمران خان نے ڈرون حملے شروع کرنے والے کی جعلی ریفرنڈم میں حمایت کی تھی۔ بدھ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ عمران خان دھرنا سازشوں کے ذریعے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اب تک دس ہزار میگا واٹ بجلی کا بندوبست کرچکے ہیں اور عمران خان قوم کے تین سال ضائع کرکے زیرو واٹ بلب جلانے کے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا عمران خان نے ڈرون حملے شروع کرنے والے کی جعلی ریفرنڈم میں حمایت کی تھی۔ (ن غ)