خبرنامہ پاکستان

عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

عمران جعلسازی

بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

لاہور:(ملت آن لائن+)اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سب کچھ دیکھ اورمحسوس کررہےہیں، سیاسی ٹمپرنگ ناکام ہوگی۔ ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کےبغیرنہیں رہ سکتے۔ یاد رہے کہ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا تھا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔