خبرنامہ پاکستان

جے آئی ٹی کے بکسوں سے عمران خان، شیخ رشید نکلے، حنیف عباسی

اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے بکسوں میں کچھ نہيں تھا، ان میں سے شيخ رشید اور عمران خآن نکلے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے۔

اس موقع پر طلال چودھری نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں میں سرجھکاتے رہے ہیں اور ہمیشہ ان کا احترام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عدالت کی توہین کر رہے ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ان کے مطابق شیخ رشید نے کہا جے آئی ٹی والے نواز شریف کے نوکر ہیں، اس سے بڑی اداروں اور عدالت کی کیا توہین ہوگی؟

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عوام کی جے آئی ٹی فیصلہ دے گی تو پھر اقتدار چھوڑ دیں گے۔

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی کے جلد نمبر10 کے بارے میں جوکہا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے تسلیم کرلیا کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی۔