خبرنامہ پاکستان

عمران خان(آج) برطانیہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کی فنڈریزنگ مہم میں شرکت کیلئے(آج) جمعہ کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان (آج) بروز جمعہ 13 مئی کو برطانیہ روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کریں گے۔(اح)