خبرنامہ پاکستان

عمران خان ،پرویز رشید سے عہدہ واپس لئے جانے پر خوش نہ ہوں،ان کی جان چھوٹنے والی نہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پرویز رشید سے وزرات اطلاعات واپس لئے جانے پر خوش نہ ہوں،عمران خان کی جان چھوٹنے والی نہیں،پرویز رشید نے وزارت چھوڑی ہے سیاست نہیں،پرویز رشید حسب معمول عمران خان کی گوشمالی کرتے رہیں گے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں عمران خان کے ٹویٹ کا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب پرویز رشید خواب میں بھی ڈرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز رشید سے وزرات اطلاعات واپس لئے جانے پر خوش نہ ہوں،عمران خان کی جان چھوٹنے والی نہیں،پرویز رشید نے وزارت چھوڑی ہے سیاست نہیں،پرویز رشید حسب معمول عمران خان کی گوشمالی کرتے رہیں گے