خبرنامہ پاکستان

عمران خان اورزرداری کٹھ پتلی الیون کےاوپنر ہیں، طلال چوہدری

'عمران خان

عمران خان اورزرداری کٹھ پتلی الیون کےاوپنر ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے زرداری اور عمران کو کٹھ پتلی الیون کے اوپنرز قرار دیدیا اور کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں، تبدیلی کی بات کرنے والے آج زرداری کے امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک جمہور الیون ہے اور ایک جمہورا الیون ہے، عمران خان نے جسےچور کہا انکے سینیٹر اسے ہی ووٹ دینے جارہے ہیں، کبھی طاہرالقادری سے تو کبھی بلوچستان جا کر ہاتھ ملاتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اورزرداری کٹھ پتلی الیون کےاوپنرہیں، یہ چاہتے ہیں ووٹ کا تقدس نہ ہو ڈرائنگ روم سیاست چلتی رہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نےلاہور، چکوال، کوٹ مومن، لودھراں میں فیصلہ دے چکے ہیں، آج سینیٹ کے الیکشن میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے دیں گے، جو پیسے کے زور پر یا کسی اور طریقے سے سینیٹر بنے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو نظریے کیلئے اپنےعہدے کی قربانی بھی دینا پڑی، اس بات کو یقینی بنائیں گے پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہو، کسی کو ڈرا دھمکا کر یا لالچ کے ذریعے ووٹ نہیں لئے جاسکتے۔
بلاول اورعمران چچا بھتیجے ہیں، طلال چوہدری
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجارہےہیں، پاکستان اس طرح کی سیاست سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ یاد رہے چند روز قبل طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو اکثریت ہونے پر چیئرمین سینیٹ بنانے کا حق ہے، بلاول اور عمران چچا بھتیجےہیں ، دونوں اکٹھے ہو کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ ہ جس کے پاس اکثریت ہے، چیئرمین سینیٹ اسی کاہوناچاہیے، اکثریت نہ ہونے کےباوجود کے پی میں پی ٹی آئی کو حکومت کا موقع دیا۔