خبرنامہ پاکستان

عمران خان اورطاہرالقادری”را“ کےایجنٹ ہیں: عابد شیر

لاہور: (آئی این پی) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان دونوں ”را“ کے ایجنٹ ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری مین نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو لاہوریے کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دھرنوں اور احتجاج کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے ،بجلی کے نظام کی بہتری کی جانب توجہ دے رہے ہیں اور 2018ءمیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھائیں گے، مستقبل میں اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا تو وہ خیبر پختونخوا میں ہو گا ، خیبر پختونخوا کے عوام کا مقدمہ خود لڑوں گا ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے گھر کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اووربلنگ پر 3میٹر ریڈر اور تین میٹر انسپکٹر ز کو معطل کردیا ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ اووربلنگ میں ملوث افسران کے کیس نیب کو بھجوا دیے ہیں ، اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔