خبرنامہ پاکستان

عمران خان اور آصف زرداری کل ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے، طاہرالقادری

عمران خان اور آصف زرداری کل ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے، طاہرالقادری

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کل کا احتجاج ایک ہی کینٹینر پر ہوگا اور عمران خان و آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔ لاہور میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اب حکمرانوں کو ہر صورت گھر جانا ہوگا ہم نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرلیا ہے جس کا اعلان کل کیا جائے گا، کل ایک ہی کینٹینر پر احتجاج کیا جائے گا، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری ایک ہی اسٹیج سے خطاب کریں گے۔

………………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کیخلاف درخواست پر نیا فل بینچ تشکیل

لاہور:(ملت آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں نیا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ مقامی وکیل اے کے ڈوگر نے کل مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس سے قبل مذکورہ درخواست کی سماعت جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں فل بینچ تشکیل دیا تھا۔ تاہم، بینچ کے سربراہ جسٹس فرخ عرفان خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا۔ چیف جسٹس نے فوری طور پر ایک نیا تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور دیگر ارکان میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس شاہد کریم ہیں۔
مذکورہ بینچ درخواست کی سماعت آج ہی کرے گا۔
یاد رہے کہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد شہبازشریف اور رانا ثنااللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جو پورا نہ ہونے پر انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب (ن) لیگ کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے اور ان سے استعفے لیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کی سربراہی میں بننے والی متحدہ اپوزیشن نے 17 تاریخ سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔