خبرنامہ پاکستان

عمران خان اور ریحام کی طلاق کی تاریخ کا تعین کس نے کیاتھا،دھماکہ خیز انکشاف

عمران خان اور ریحام

عمران خان اور ریحام کی طلاق کی تاریخ کا تعین کس نے کیاتھا،دھماکہ خیز انکشاف

لندن(ملت آن لائن) ریحام خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خیر خواہوں نے مجھے زبان بند رکھنے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔برطانوی میڈیا کو دئیے انٹرویو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی خیر خواہوں نے دھمکیاں دیں ہیں کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اڑا دیا جائے گا۔برطانوی نژاد پاکستانی ریحام خان برطانیہمیں اپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشری مانیکا ہی تھیں۔ریحام نے بتایا کہ عمران خان اس وقت بھی ان کے مرید تھے اور ان کے تعلقات ان کی شادی کے دوران شروع ہوئے تھے۔
………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….نیب کی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ حاصل کر لیا، اہم انکشافات متوقع

لاہور :(ملت آن لائن) نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا، اہم انکشافات متوقع ہیں۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب تفتشی ٹیم آفس کے بعد بھی تفتیش کرنے لگی، نیب کی تفتیشی ٹیم نے احد چیمہ کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم احد چیمہ کے ای میل ایڈریس سے بھی مواد کا جائزہ لے رہی ہے۔
نیب نے احد چیمہ کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ میں موجود سینکڑوں دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ نیب حکام کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ احد چیمہ سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے ملنے والے میسجز اور دستاویزات سے بڑے پیمانے پر انکشافات ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئیں، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی جبکہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کیخلاف صوبے بھر کے افسران نے احتجاج بھی کیا۔
پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی
یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں ہل چل مچ گئی تھی، پنجاب اسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا گیا تھا ، احد چیمہ کرپشن ریفرنس میں 11دن کےریمانڈپرنیب کی تحویل میں ہیں۔ سول سیکریٹیریٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بیورو کریسی نے ہڑتال کا اعلان کیا، جس کے بعد سول سیکریٹریٹ میں موجود دفاتر بند کردئیے گئے اور جی او آر میں اجلاس طلب کیا گیا، جسمیں متعدد افسران نے شرکت کی۔ احد چیمہ گرفتاری کے خلاف پنجاب کے بیوروکریٹس نے تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور کہا تھا ایسے حالات میں ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا تھا۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار
خیال رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔