خبرنامہ پاکستان

عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات

عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات
اسلام آباد:(ملت آن لائن) امیرجماعت اسلامی سراج الحق اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں فاٹا انضمام اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سراج الحق اور عمران خان کے درمیان ملاقات بینظیرانٹرنیشنل ائرپورٹ راولپنڈی پرہوئی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے اور کے پی کے حکومت کے حوالے سے بھی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان سندھ کے چار روزہ دورے پر کراچی روانگی کیلئے ائر پورٹ پہنچے تھے۔