خبرنامہ پاکستان

عمران خان اور طاہرالقادری بتائیں انکا ایجنڈا کیا ہے: امیرمقام

چترال(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری بتائیں انکا ایجنڈا کیا ہے،ان کے دھرنوں کا اصل مقصد کیا ہے،عوام ترقی کے دشمنوں کو انتخابات میں مسترد کرچکے ہیں۔بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے مشیرانجینئر امیرمقام نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام باشعور ہیں اور ترقی کے سفر کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قادری اور عمران خان بتائیں کہ ان دھرنوں کا مقصد کیا ہے،عوام ترقی کے دشمنوں کو انتخابات میں مسترد کرچکے ہیں،عمران خان تو عوام کے فیصلے کو بھی نہیں مانتے،بتائیں عمران خان انکا ایجنڈا کیا ہے۔(خ م)