خبرنامہ پاکستان

عمران خان اور طاہر القادری کی بھارت میں ملاقات کا امکان

اسلام آباد:(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان دورہ بھارت کے دوران ملاقات کا امکان ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری دو روز قبل صوفی کانفرنس میں شرکت کیلیے بھارت پہنچے ہیں، دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے عمران خان بھی بھارت جا رہے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں بھارت میں ملاقات کا امکان ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و دیگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔