خبرنامہ پاکستان

عمران خان اور چودھری نثار ایک ہی پرواز سے لندن روانہ

لاہور(اے پی پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک ہی فلائٹ سے لندن روانہ ہوگئے ، دونوں سیاسی حریفوں کو لندن پہنچنے کیلئے ایک فلائٹ میں آٹھ گھنٹے ایک ساتھ سفر کرنا ہوگا ۔ چودھری نثار علی خان اور عمران خان کو پی کے 757 میں ایک ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا ہے ، اس فلائٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اہلخانہ بھی سفر کر رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنمائوں کی نشستیں بھی ایک ہی رو میں ہیں اور سفر کے دوران دونوں کے درمیان گفتگو اور مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ممکن ہے ۔