خبرنامہ پاکستان

عمران خان اپنے غیر قانونی مطالبات کیلئے مسلم لیگ (ن)کا محاصرہ کرنا چاہتے ہیں:عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد :(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے غیر قانونی مطالبات پورے کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی رہائشگاہوں کا محاصرہ کرنا چاہتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس کے معاملہ کا کسی بھی قومی ادارے بشمول ایف آئی اے، نیب اور سپریم کورٹ کے ذریعے تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاہم کسی کو بھی اپنے طور پر جج کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔