خبرنامہ پاکستان

عمران خان خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے. قومی ترانہ بجایا گیا نہ ہی تلاوت کلام پاک کی گئی ، نہ قائداعظم کی تصویر رکھی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے قوم سے خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے ۔خطاب سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا نہ ہی تلاوت کلام پاک کی گئی اور نہ قائداعظم کی تصویر رکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے قوم سے خطاب سے قبل تین بنیادی چیزیں بھول گئے۔عمران خان کے خطاب سے قبل تلاوت کلام پاک کی گئی نہ قومی ترانہ بجایا گیا اور نہ ہی خطاب کے دوران قائداعظم کی تصویر رکھی گئی ۔ واضح رہے کہ صدر اور وزیراعظم جب بھی قوم سے خطاب کرتے ہیں تو پہلے تلاوت کلام پاک کی جاتی ہے جس کے بعد قومی ترانہ بجایاجاتا ہے اور خطاب کے دوران قائداعظم کی تصویر بھی رکھی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان کے قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا۔