خبرنامہ پاکستان

عمران خان تحریک انصاف کے بنیادی منشور کی نفی کررہے ہیں: اکبر ایس بابر

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کے بنیادی منشور کی نفی کررہے ہیں‘ عوام کو حق ہے کہ انہیں سچ کا علم ہو‘ عمران خان الیکشن کمیشن میں احتساب سے بچنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ بہتان لگانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف بنائی تھی عوام کو حق ہے کہ انہیں سچ کا علم ہو۔ عمران خان تحریک انصاف کے بنیادی منشور کی نفی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی ایسا قانون ڈھونڈیں جس سے وہ بچ سکیں۔ عمران خان الیکشن کمیشن میں احتساب سے بچنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے ہیں۔