خبرنامہ پاکستان

عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں، فضل الرحمن

عمران خان تضادات

عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں، فضل الرحمن

اسلام آباد:(ملت آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان تضادات کا مجموعہ ہیں خوامخواہ پاکستان کے میڈیا نے انھیں لیڈر بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ کھل کرکہتے کہ آصف زرداری ان کے لیڈر ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے دونوں گروپس کو قریب لانے کی کوشش کررہے ہیں۔