خبرنامہ پاکستان

عمران خان خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، خورشید

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں پارلیمنٹ کا 30سال کا تجربہ ہے، وہ لفظی جنگوں اور بدتمیزی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، لیڈر کا ایک ایک لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے، سیاستدان اگرکسی کوگالی دیتا ہےاس کا اپنا کردار خراب ہوتا ہے،عمران خان کوکسی مشورےکی ضرورت نہیں وہ عقل کل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کی وطن واپسی پر خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری جلد ہی وطن واپس آئیں گے لیکن ان کی وطن واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں۔